اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان عمران خان واپس لیں، ق لیگ کے رہنما نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق )کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر نے عمران خان سے ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔حافظ عمار یاسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں عمران خان سے اس قسم کے بیان

کی توقع نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں ملعون سلمان رشدی سے متعلق غم و غصہ پایا جاتا ہے، عمران خان کو آخر اس بیان کی ضرورت کیوں پیش آئی۔عمار یاسر نے کہا کہ عمران خان کو سلمان رشدی کے ساتھ ایسی کیا ہمدردی ہے کہ متنازع بیان دیا، اْن کا یہ بیان اسلامی غیرت و حمیت کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا بیان عمران خان کے اتحادیوں اور ہمدردی رکھنے والوں کی سیاست کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔حافظ عمار نے عمران خان سے دینی امور میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا۔  عمران خان نے کہا ہے کہ چاہوں تو آسانی سے اسلام آباد بند کر سکتا ہوں، اس حد تک نہیں جانا چاہتا ،پاکستان کے چوروں کو پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے ہیں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے،شہباز گل نے ٹی وی پر جو کہا اصغر خان کیس میں ججز کے وہی ریمارکس ہیں، تو کیا اس بات پر ججز کو بھی پکڑا جائیگا؟،آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر پاکستان کو سوچنا ہوگا،سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں،سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے واقعہ کا حوالہ دیا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو بھی قتل کر دے۔ عمران خان سے

ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں سب کو پتہ چل گیا لیکن عوامی سپورٹ کے ساتھ بھاری ذمہ داری بھی آتی ہے، آج سوشل میڈیا پر سازش نہیں بلکہ سمت کی اصلاح دکھ رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کر سکتا ہوں، لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا اس حد تک نہیں جانا چاہتاکیونکہ ملک کو معاشی

نقصان ہو سکتا ہے، لہذا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، پاکستان کے چوروں کو پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے ہیں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے ٹی وی پر جو کہا اصغر خان کیس میں ججز کے وہی ریمارکس ہیں، تو کیا اس بات پر ججز کو بھی پکڑا جائیگا؟پی ٹی آئی

کو شہدا سے متعلق منفی مہم میں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عظمیٰ بخاری سے کہیں اپنے خاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں، جو شہباز گل سے اگلوانا ہے وہ عظمی کا خاوند اگل دیگا۔عمران خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت میں آنے کا مقصد قبل از وقت انتخاب اور حمزہ کو باہر کرنا تھا، پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرنا چاہا تو پیغام ملا نہیں کر سکتے۔حکومت کی میثاق معیشت سے متعلق

پیشکش پر عمران خان نے جواب دیا کہ شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لے آئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں عاشق رسول ؐ ہوں نبیؐسے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا، سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں وہ فتنہ ہے، میں نے اپنے انٹرویو میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے واقعے کا حوالہ دیا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ قانون ہاتھ میں لے کر

کسی کو بھی قتل کر دے، سیالکوٹ واقعے پر پاکستان کو جس طرح عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا وہ افسوسناک تھا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا، ہر روز کوئی نئی کہانی سننے کو ملتی ہے، تقرری کے معاملے پر پاکستان کو سوچنا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ نیب نے کسی کو میرے کہنے پر نہیں اٹھایا، میں نے کبھی کسی کو چینل بند کرنے یا صحافی کو ہراساں کرنے

کا نہیں کہا۔اس سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ڈیل کے تاثر کو مسترد کرتا ہوں، سب کو پتہ چل گیا عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد کو بند کرنا چاہوں تو با آسانی کر سکتا ہوں، عوامی سپورٹ کے ساتھ بھاری ذمہ داری آتی ہے، پنجاب حکومت میں آنے کا مقصد قبل از وقت انتخاب اور حمزہ کو باہر کرنا تھا، ملک کو معاشی نقصان ہو سکتا ہے، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…