بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

لیہ کے نوجوان نے اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئر کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی، کمپین کاحصہ کیسے بنا یہ بھی بتا دیا

datetime 20  اگست‬‮  2022 |

لیہ(آن لائن)ایک اور نوجوان نے اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئرکرنے کا اعتراف کرلیاہے۔زرائع کے مطابق لیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اداروں کے خلاف منفی ریمارکس پرمشتمل پوسٹیں شیئر کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

محمد مبین حیدر ولد بلال حسین جو کہ وارڈ نمبر چار کوٹ لعل عیسن ضلع لیہ کا رہائشی ہے کا کہنا ہے کہ وہ لاء کا طالب علم ہے اورٹائم انسٹی ٹیوٹ ملتان کا سٹوڈنٹ ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ فیس بک و سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف بہت غلط اور تضحیک امیز پوسٹیں لگائی ہیں،انہوں نے مذید بتا یا ہے کہ یہ سارا کچھ انہوں نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرینڈز کے لوگوں کو دیکھتے ہوئے جنہوں نے اداروں کے خلاف ہنگامہ آرائی شروع کی تھی اس کو دیکھتے ہوئے شہ میں ا ٓکر پوسٹیں کی تھی اور ان کو دیکھتے ہوئے اس کمپین میں حصہ لیا۔محمد مبین حیدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیے پر نادم ہے اوریہ وعدہ بھی کرتا ہے کہ وہ اب اس قسم کی پوسٹیں اورمنفی خیالات شیئر نہیں کرے گا جس سے قومی اداروں کی تضحیق ہوتی ہو۔  دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہوں تو آسانی سے اسلام آباد بند کر سکتا ہوں، اس حد تک نہیں جانا چاہتا،پاکستان کے چوروں کو پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے ہیں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے، ان کا کہنا تھا کہ جو بھی کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں، میں نے سب کچھ بیچ کر پاکستان میں انویسٹ کیا، شہباز گل نے ٹی وی پر جو کہا

اصغر خان کیس میں ججز کے وہی ریمارکس ہیں، تو کیا اس بات پر ججز کو بھی پکڑا جائیگا؟،آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر پاکستان کو سوچنا ہوگا،سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں،سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے واقعہ کا حوالہ دیا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو بھی قتل کر دے۔ عمران خان سے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر

گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں سب کو پتہ چل گیا لیکن عوامی سپورٹ کے ساتھ بھاری ذمہ داری بھی آتی ہے، آج سوشل میڈیا پر سازش نہیں بلکہ سمت کی اصلاح دکھ رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کر سکتا ہوں، لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا اس حد تک نہیں جانا چاہتاکیونکہ ملک کو معاشی نقصان ہو سکتا ہے، لہذا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، پاکستان کے چوروں کو پشت پناہی کرنے والے پھنس گئے ہیں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…