اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

شیری رحمن نے سندھ میں کلاوڈ برسٹ کی غلط ویڈیو جاری کر دی

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمن نے سندھ میں کلاوڈ برسٹ کی غلط ویڈیو شیئر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمن کی جانب سے کلاڈ برسٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ 19 اگست کو سندھ کے شہر جامشورو میں کلاڈ برسٹ ہوا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیری رحمن کی ویڈیو جیسی ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو 2 ہفتے پہلے غیر ملکی فوٹو گرافی پیج پر شیئر کی گئی تھی۔وفاقی وزیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گھنے بادلوں کو بارش برساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شیری رحمن نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہا کہ 19 اگست کو سندھ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے 31 اگست 2011 میں ہونے والی 238 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 3 دن تک نہ رکنے والی بارش ہوئی اور جامشورو میں طوفانی بادل برسے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…