پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

دونوں پائلٹ سوگئے ،جہازرن وے کے اوپرسے گزرگیا

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)ایک طیارے کی پرواز کے دوران دونوں پائلٹ37ہزار فٹ کی بلندی پر میٹھی نیند سوگئے اور لینڈنگ کرنے میں ناکام رہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی ایتھوپیا ائیرلائنز کی پرواز ای ٹی 343میں یہ عجیب واقعہ پیش آیا۔بوئنگ 737کو کنٹرول کرنے والے دونوں پائلٹوں کے سفر کا اختتام عدیس ابابا کے ائیرپورٹ میں ہونا تھا مگر ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہ اس کے اوپر سے گزر گئے۔جب یہ طیارہ عدیس ابابا پہنچا تو وہ آٹو پائلٹ موڈ پر تھا اور دونوں پائلٹ سو رہے تھے۔ائیر ٹریفک کنٹرول نے دونوں پائلٹ کو جگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔دونوں پائلٹ اس وقت جاگے جب آٹو پائلٹ موڈ ڈس کنکٹ ہوگیا اور الارم بجنے لگا۔اس موقع پر وہ ممکنہ طور پر پریشان ہوگئے اور پھر طیارے کو واپس موڑا اور طیارے کو لینڈنگ کی دوسری کوشش کی۔ڈیٹا سے تصدیق ہوئی کہ جب طیارہ پہلی بار ائیرپورٹ کے اوپر سے گزرا تو وہ 37ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔دوسری کوشش کے بعد وہ طیارے کو 25منٹ تاخیر سے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔لینڈنگ کے بعد طیارہ ڈھائی گھنٹے تک ائیرپورٹ پر رہا اور پھر اگلے سفر کیلئے روانہ ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…