اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے سلمان رشدی پر حملے سے متعلق انٹرویو پر ہنگامہ ، پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سلمان رشدی سے متعلق انٹرویو پر ہنگامہ مچ گیا ، شدید ردعمل سامنے آنے پر پی ٹی آئی کی طرف سے وضاحت ” اسلام کا پرچم سر بلند کرنے والے لیڈر عمران خان کی کردار کشی مہم کا آغاز” کے عنوان سے جاری کی گئی ہے۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے ” امپورٹڈ حکومت نے ہمیشہ ہی عمران خان کی کردار کشی میں کوئی

کسر نہیں چھوڑی اور اس ضمن میں ان کی ذاتیات کو نشانہ بنا کر ان کی ساکھ کو مجروح کرنے کیلئے ہر ممکنہ پراپیگنڈا کیا گیا، اس ملک میں عمران خان سے بڑا عاشق رسول ﷺ کون ہے جس نے توہین رسالت ﷺ کے معاملے کو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں نہ صرف اجاگر کیا بلکہ رسالت مآب ﷺ سے امن کے تعلق اور نسبت کے بارے میں بھی سمجھایا اور باور کروایا کہ آزادیِ اظہار کے نام پر کسی شخص کو رسالت مآب ﷺ کی شان میں گستاخی کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی۔ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اسلام کا پرچم سر بلند کیا اور اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز بلند کی۔”وضاحتی بیان میں عمران خان کے بطور وزیر اعظم اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرنے، اقوام متحدہ میں ان کی تقریر اور اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دینے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس واقعے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جب 2012 میں عمران خان نے اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس میں سلمان رشدی بھی شریک ہو رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…