منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کی ریلی اسلام آباد میں نئی پابندی عائد

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی شہباز گل کے لئے ریلی نکالنے کے اعلان پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام کے لئے وارننگ جاری کر دی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی

جگہ پر جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5سے زائد افراد اکٹھا نہ ہوں، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23جولائی 2022 سے عائد ہے کہ ہر قسم کے عوامی اجتماعات اور جلسے جلوس ، ریلیاں نہیں نکالی جا سکتیں۔دوسری جانب وفاقی پولیس نے رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنماء کہاں رہتا ہے ۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتی ہے اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنماء کہاں رہتا ہے ۔ وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومتی ادارے کے خلاف غلط پروپیگنڈہ افسوس ناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…