منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا اداکارہ سدرہ نیازی عمران خان کی رشتہ دار ہیں؟

datetime 19  اگست‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)نیوز رپورٹر سے اداکاری میں قدم رکھنے والی اداکارہ سدرہ نیازی نے کہا ہے کہ لوگ مجھ سے ملتے پہلا سوال یہ کرتے ہیں کہ کیا عمران خان آپ کے رشتے دار ہیں؟۔ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں سدرہ نیازی نے کہا کہ نیازی قبیلہ اتنا بڑا نہیں ہے اور میرے بزرگ عمران خان کو جانتے ہیں اور ان کی ملاقاتیں بھی ہوتی رہی ہیں مگر وہ براہ راست تحریک انصاف کے چیئرمین کو نہیں جانتیں۔

انہوں نے بتایاکہ میرے والدین میانوالی سے ہی تعلق رکھتے ہیں مگر میری پیدائش پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئی اور وہیں سے کیریئر کا آغاز کیا۔اداکارہ نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو عمران خان میری دادی سے ملنے آئے تھے جبکہ سابق وزیر اعظم میرے چچا سے بھی ملتے رہتے تھے کیوں میرے چچا کالم نگار تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تقریبا نیازی قبیلے کے لوگ ایک دوسرے کو جانتے ہوں گے مگر اب نئی نسل میں ایسا نہیں میں بھی براہ راست عمران خان کو نہیں جانتیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کسی شادی کی تقریب میں شامل تھی تو عمران خان بھی وہاں موجود تھے اور میری ان سے وہی پہلی اور اب تک کی آخری ملاقات ہے ۔انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بھی نیازی ہیں اور عمران خان بھی نیازی ہے تو یہ قریبی رشتے دار بھی ہوں گے اور وہ انہیں سپورٹ بھی کرتی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بطور نیازی وہ عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتیں، کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ قبیلے کی بنیاد پر کسی کو سپورٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔سدرہ نیازی نے کہا کہ سیاست سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کی غلطیوں کا ذمہ دار مجھے بھی ٹھہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے ایک بتایا کہ انہوں نے بطور نیوز کرائم رپورٹر کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پھر اتفاقی طور پر وہ اداکاری میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہم ٹی وی میں سکرپٹ لکھنے کا شوق تھا اور اسی کام کیلئے سلطانہ صدیقی سے ملی تھی مگر انہوں نے اداکاری کی تجویز دی اور پھر اداکاری شروع کردی۔سدرہ نیازی نے 2020کے آغاز میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کم ہی وقت میں اچھی جگہ بنانے میں کامیاب گئیں۔اب تک سدرہ نیازی ایک درجن سے زائد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جب کہ وہ چند ٹیلی فلموں میں بھی جوہر دکھا چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…