منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہفتہ وار مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

datetime 19  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حساس قیمت انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کی پیمائش کے مطابق مہنگائی میں ہفتہ وار 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا تاہم

اس سے قبل 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 اعشاریہ 68 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ایس پی آئی ملک کے 17 شہروں میں 50 مارکیٹ پر مبنی سروے کی بنیاد پر 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔زیر جائزہ ہفتے میں 51 میں سے 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور باقی 15 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔جن قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے ہوا جس میںٹماٹر 20.28 فیصد،چکن 7.57 فیصد،پیاز 2.30 فیصد،خشک دودھ 2.03 فیصد،بجلی (کم ترین آمدنی والے گروپ کے لیے)6.83 فیصد،ہفتہ وار کمی والی اشیاء میں ایل پی جی، 3.46 فیصد،گھی 1.16 فیصد،لہسن 0.94 فیصد،سرسوں کا تیل،0.71 فیصد،دال مسور، 0.42 فیصد،قیمتوں میں سال بہ سال اضافے والی اشیا ء میں دال مسور 111.02 فیصد،ڈیزل 108.77 فیصد،پیٹرول 94.53 فیصد،پیاز 94.43 فیصد،خوردنی آئل 72.96 فیصد شامل ہے ۔ایس پی آئی میں سب سے کم آمدنی والے طبقے یعنی ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہفتہ وار 1.80 فیصد اور 44 ہزار 175 روپے سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے 3.94 فیصد اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…