شہباز گل کی گرفتاری، ریحام خان نے پی ٹی آئی کو کیا یاد دلا دیا؟

18  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شہباز گل کی گرفتاری سے متعلق سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کو

اسلام آباد پولیس کی حراست میں جسمانی ریمانڈ کے دوران طبیعت بگڑنے پر طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ایسے میں ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایک ماضی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مسلم لیگ (ن)کے مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان سینیٹ اجلاس میں تقریر کر رہے ہیں۔مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پرانے باس پرویز مشرف کے دور میں 8 جیلیں کاٹی ہیں، آپ ہمیں ڈرا رہے ہیں، تم ہمیں جیلوں کی دھمکیاں دیتے ہو، ڈالو جیلوں میں، لیکن مجھے آپ کے آنسو ابھی سے نظر آ رہے ہیں، جس دن آپ کو جیل میں جانا پڑا تب آپ نے رونا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہو گا بلکہ ہم میں سے ہی کوئی ہو گا۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں، پرویز رشید اور رضا ربانی جیسے لوگ آپ کے آنسو پونچھیں گے، مار کھائے ہوئے لوگ کسی کو تکلیف نہیں دیتے، ان کا کام ہی آنسو پونچھنا ہوتا ہے۔سابق سینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی دیکھنا تماشا کیا لگتا ہے تمہارے ساتھ، تمہیں اندازہ ہی نہیں ہے کہ اس ملک میں ہو کیا رہا ہے۔ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں پی ٹی آئی کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ سنو کیونکہ اس وقت تو تم نے اس وارننگ کو نظر انداز کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…