اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مرحوم مشاہد اللہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں تقریر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے سابق باس پرویز مشرف کے دور میں میں نے آٹھ جیلیں کاٹی ہیں، آپ ہمیں ڈراتے ہیں،اس موقع پر انہوں نے
شعر کہتے ہوئے کہا کہ کیا شیخ ملے گا تو تجھے گلفشانی کرکے اور کیا پائے گا تو توہین جوانی کرکے، اور تو ڈراتا ہے انہیں آتش دوزخ سے، جو آگ کو پی جاتے ہیں پانی کرکے، تم ہمیں جیلوں میں ڈالنے کی دھمکیاں دیتے ہو، ڈالو جیلوں میں جس مرضی میں ڈالو، لیکن مجھے آپ کے آنسو ابھی سے نظر آ رہے ہیں جس دن آپ کو جیل میں جانا پڑا آپ نے رونا ہے اور آپ کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوگا، ہم سے ہی کوئی آئے گا پوچھنے کے لئے، میں آؤں گا، پرویز رشید جیسے لوگ آئیں گے، ہم نے مار کھائی ہوئی ہے ہم کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے، مار کھائے ہوئے لوگ کبھی کسی کو تکلیف نہیں دیتے، ان کا کام ہی آنسو پونچھنا ہے، یہ آنسو نکالتے نہیں، یہ سارے یہاں آنسو پونچھنے والے لوگ بیٹھے ہیں۔ ابھی دیکھنا تماشا کیا لگتا ہے تمہارے ساتھ، تمہیں اندازہ ہی نہیں ہے کہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ مرحوم مشاہد اللہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں تقریر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے سابق باس پرویز مشرف کے دور میں میں نے آٹھ جیلیں کاٹی ہیں، آپ ہمیں ڈراتے ہیں