پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

امریکی سازش کے دعوے سے5 روز قبل پی ٹی آئی حکومت کا امریکی لابنگ فرم سے معاہدے کا انکشاف

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے دور حکومت میں اپنے خلاف امریکی سازش کے دعوے سے چند روز قبل ہی پاکستان میں سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کی لابنگ فرم سے معاہدہ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ 27 مارچ 2022 کو

اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں ایک کاغذ لہرایا تھا اور اپنی حکومت کے خلاف امریکی سازش کو جواز بنایا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں باہر کے پیسیکی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔عمران خان کے اس دعوے سے کچھ روز قبل ہی ان کی حکومت نے پاکستان میں سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف رابرٹ لورنٹ گرینیئر کی لابنگ فرم کے ساتھ امریکا میں اچھا امیج بنانے کے لیے معاہدہ کیا تھا۔عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کے دعوے سے صرف 5 روز قبل 22 مارچ 2022 کو معاہدے پر دستخط کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ امریکا میں پاکستان کے وہی سابق سفیر اسد مجید تھے، جنہوں نے ڈانلڈ لو سے ہونے والی گفتگو کا احوال پاکستان بھیجا تھا۔یہ سب انکشافات سامنے آنے والی نئی دستاویزات میں ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل رابرٹ لورنٹ گرینیئر کے ساتھ ہی پہلا معاہدہ 2021 میں عمران خان کے مشیر افتخار درانی نے کیا تھا،جس کے تحت کمپنی کو 25 ہزار ڈالر ماہانہ دیگر اخراجات ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…