اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے آنے والا بین الاقوامی طیارہ پاکستان سے 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کراچی پہنچا،حیدرآباد دکن سے آنے والا طیارہ 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا۔ذرائع ائیرپورٹ کے مطابق طیارے نے دوپہر 12.10 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

رپورٹس کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے یہ بین الاقوامی چارٹر پرواز تھی۔بھارت سے آمد کے سوا اس کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس سے قبل بھی دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار تھیبھارتی طیارے بوئنگ 737 میں فنی خرابی ہوئی جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔چند روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے خلیجی ملک قطر کے دارالخلافہ دوحہ جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی تھی۔ قطر ائیرویز کی شیڈول پرواز کیو آر 629 نے صبح 9 بج کر 43 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے دوحہ کے لیے ٹیک آف کیا، طیارہ آدھا سفر طے کرنے کے بعد اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ اس دوران پاکستان سے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو پرواز کو کراچی لے جانے کا مشورہ دیا، بوئنگ 777 طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا، طیارے میں 200 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…