منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہیکنگ کا خدشہ، ایف بی آر کی ویب سائٹس 24 گھنٹے بندرہنے کا انکشاف

datetime 15  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 75 یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز کی جانب سے دوبارہ ہیکنگ کی کوشش کے خدشے کے پیش نظر اپنی تمام ویب سائٹس کو 24 گھنٹے سے زائد کیلئے بند کر دیا تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق 13 اگست ہفتے کی شام سے

ہی ایف بی آر کے تینوں ویب پورٹلز کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث عوام کو ادائیگیوں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہا۔ایف بی آر کے ترجمان اسد طاہر جاپہ نے ویب سائٹس کے ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹس کو حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے معمول کی مینٹیننس کیلئے بند کیا گیا تھا تاہم ان ویب سائٹس کو پیر کی صبح سرکاری اوقات کار شروع ہونے سے پہلے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دس دن قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے ویب پورٹل معمول کی دیکھ بھال کے لیے بند کر دیا گیا تھا جس کی اطلاع ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عوام کو باضابطہ طور پر دی گئی تھی مگر اس بار ایف بی آر نے اپنی خدمات کی عدم دستیابی کے بارے میں عوام کو مطلع نہیں کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 15 اگست کو بھارتی ہیکرز نے ایف بی آر کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کیا تھا اور 72 گھنٹے سے زائد عرصے تک ٹیکس مشینری کے ذریعے چلائی جانے والی تمام سرکاری ویب سائٹس کو بند کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…