ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پائوں پڑ رہا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پائوں پڑ رہا ہے، اگر عمران خان کا دامن صاف ہے تو وہ وہ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرنے کیلئے کیوں بھاگتے پھر رہے ہیں،اپنے کیسیز ختم کرانے کیلئے اب وہ منتوں اور ترلوں پر آ گئے ہیں،عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے

اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا،عمران خان ساری زندگی دوسروں کو استعمال کرتے آئے ہیں، پرویز الہی عمران خان کیساتھ وہی کچھ کرے گا جو اس نے پرویز مشرف کیساتھ کیا ہے،تنقید اور غداری میں بہت فرق ہے، شہباز گل کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی راہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ملک کو آزادی دلوانے والی جماعت نے یوم آزادی کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی عمران خان کوپرویز الٰہی وہاں پہنچائے گا جہاں اس نے پرویز مشرف کو پہنچایا،عمران خان کی جدوجہد یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردارملکی سیاست میں ہونا چاہیئے،عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پائوں پڑ رہا ہے،عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا،عمران خان صاحب آپ کہتے تھے جس کا دامن صاف ہو وہ فورا جواب دیتا ہے ،ایف آئی اے نے جو نوٹس دیئے ان پر سٹے کیوں لے رہے ہیں،شہداء کیخلاف ٹرینڈز چلائے گئے،عمران خان شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے،مسلم لیگ کے رہنماوں کی بغیر نوٹس گرفتاریاں ہوئی ریمانڈز دیئے گئے،شہباز گل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے جو پنجاب حکومت کے ماتحت ہے اگر اس پر تشدد ہوا ہے تو اب تک اسکا میڈیکل کیوں نہیں کروایا،شہبازگل کو جیل میں اے کلاس دی گئی ہے، مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ شہباز گل سے تفتیش کے دوران جو باتیں سامنے آئی ہیں ان کے منظر عام پر آنے سے لوگوں کی آنکھیں کھل جائینگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…