روس(نیوز ڈیسک) متعدد ممالک میں خواتین بھی مرد فوجیوں کی طرح سخت تربیت کے بعد میدان میں آگئی ہیں اور ملک دشمنوں کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں ۔ دنیا بھر میں مرد فوجی محاذ جنگ پر کارکردگی دکھاتے ہیں لیکن کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین بھی پیچھے نہیں رہیں اورسخت تربیت حاصل کرکے میدان عمل میں کود پڑی ہیں ، شام کے متعدد علاقوں پراس وقت شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ قابض ہے جس کا مقابلہ کردش وومن ڈیفنس یونٹس کی خواتین کرہی ہیں ، یہ خواتین کئی لڑائیوں میں شریک ہوچکی ہیں ، اور خوب داد شجاعت دے رہی ہیں ، چین کا چائنیز اسپیشل فورس کا دستہ بھی پچاس ایسی بہتر ین خواتین فوجیوں پر مشتمل ہے ۔ جنہیں ہنگامی صورتحال کیلئے ہر وقت تیار رکھا جاتاہے ، روس کی فورس میں بھی اب خواتین کو شامل کرلیاگیا ہے ۔ ان خواتین فوجیوں کو یونٹس میں بھی رکھاجاتاہے اور وہ آپریشنز میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیتی ہیں ۔