ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون اور 3 سگے بھائیوں سمیت مزید 7 افراد چل بسے

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ(این این آئی)زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون اور 3 سگے بھائیوں سمیت مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پی کر مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی،مرکزی ملزم سمیت 2 ملزم گرفتار کر کئے گئے ہیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او احمد نواز کی ہدایت پر ڈی ایس پی علی پور منور بزدار نے کامیاب کارروائی کر کے مرکزی ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا

جبکہ اس کے کارندہ سانول پہلے سے گرفتار ہے،ڈی ایس پی منوربزدار نے ٹیم کے ہمراہ مرکزی ملزم بد نام زمانہ منشیات فروش سلطان کو گرفتار کرلیا ،ٹیم میں سابقہ ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور سجاد حیدر اور سابقہ ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور جہانزیب بھی شامل تھے،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور پہلے بھی 20 مقدمات میں گرفتار ہوکر چالان ہو چکا ہے ۔یاد رہے کہ 11 اگست کی شب علی پور میں مقد مہ کے مرکزی ملزم سلطان اور اس کے کارندے سانول نے زہریلی شراب سپلائی کی تھی جسے پی کر مرنے والوں کی تعداد اب تک 17 تک پہنچ چکی ہے، ،کچھ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، واقعہ کے 2 الگ الگ مقدمات تھانہ سٹی علی پور اور تھانہ صدر علی پور میں درج کئے جا چکے ہیں،ڈی پی او مظفرگڑھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت اور کوتاہی برتنے پر تھانہ سٹی علی پور اور تھانہ صدر علی پور کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا اور ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو فورنزک رپورٹ کی روشنی میں معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی،ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…