واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر کل 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔دوسری جانب امریکا نے افغانستان کیلئے ایک سو پچاس ملین ڈالر کے تین امدادی پیکجز کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مطابق اسی ملین ڈالر کی رقم اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن” ایف اے او”کو فراہم کی جائے گی،تیس ملین ڈالر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنفی مساوات کوخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے یواین ویمن کو دئیے جائیں گے اور مزید چالیس ملین ڈالر کی امداد بچوں کیلئے یونیسیف کودی جائے گی۔