بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت اگلے 30دن نہیں دیکھے گی ، تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 12  اگست‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے کی انکوائری سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اوررکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء کی

درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو سابق گورنر عمران اسماعیل اور سیما ضیاء کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے 24 ستمبر تک جواب طلب کرلیاہے۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ رات کو ہی بتا دیا تھا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے اکائونٹس چیک کرینگے تو پتہ لگے گا کہ انہوں نے بھارت سمیت کس کس سے فنڈ لیے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا اسامہ بن لادن سے کون پیسے لیتا رہا بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود ایک سیاسی پارٹی کی شکل اختیار کرچکا ہے، اسے انتخابی نشان الاٹ کرنا چاہیے،شیر کا بچہ یا بلی۔سابق گورنر سندھ نے کہاکہ عمران خان کی زندگی کو خطرات ہیں،ایجنسیوں کی رپورٹ بھی موجود ہے، اللہ تعالی عمران کو لمبی زندگی دے، وہ پاکستان کی امید ہے۔انھوں نے بتایا کہ ہمارے اکائونٹس کھلے ہیں، کچھ نہیں چھپایا ہم ڈرنے والے نہیں، یہ سب کو بتا دینا چاہتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ٹرانزیکشن کے شواہد پیش کیے یہ لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں ایسی جگہ پھنس گئے ہیں کہ انتخابات کرائیں گے تو عمران خان دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں، اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے، جو دھمکیاں امپورٹڈ حکومت لگارہی ہے اس سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔انہوں نے کہاکہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے چودہ اگست کے جلسے میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستانی شہری بھارتی خاتون سے شادی کرلے تو جوائنٹ ایکشن اکائونٹ سے رقم بھیجنا غیرقانونی نہیں ،اگر یہی گرائونڈ دیکھا جائے تو شعیب ملک بہت پریشان ہوگا ، اس کی آدھی جائیداد جائز اور آدھی ناجائز ہوگی اسی طرح وسیم اکرم بھی پریشان ہوگا ان کی اہلیہ آسٹریلین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…