بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب، اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کرگئے

datetime 12  اگست‬‮  2022 |

بہاولپور(آن لائن )پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب ہوگیا، اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کرگئے۔ اولمپین مطیع اللہ خان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد از نماز عصر 5:30 بجے ایس ای کالج بہاولپور ادا کی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر)خالد سجاد کھوکھر،

قائم مقام سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرمین سلیکشن کمیٹیاولمپیئن منظور جونیئر سمیت پاکستان ہاکی کمیونٹی کے افراد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔اولمپیئن مطیع اللہ خان نے پاکستان کی جانب سے تین اولمپکس میں نمائیندگی کی اور 1956 میلبورن اولمپکس میں سلور میڈل، 1960 روم اولمپکس میں گولڈ میڈل اور 1964 ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 1962جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے 68 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 13 گول سکور کئے۔ دنیائے ہاکی کے دو بہترین کھلاڑی اولمپیئن سمیع اللہ اور اولمپیئن کلیم اللہ انکے بھتیجے ہیں۔ بہاولپور میں ہاکی سٹیڈیم بھی انکے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ 1963 میں پاکستان ہاکی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انکو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…