ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اب میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، شیخ رشید

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں الیکشن کے بیان پر قائم ہوں، الیکشن میں تاخیر بیوقوفی ہوگی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن میں جتنا یہ دیر کریں گے عمران خان مضبوط ہوتا

جائے گا، عمران خان کے اس بیان کی حمایت کرتا ہوں کہ الیکشن کا اعلان ہو تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، یہ الیکشن کی تاریخ دیں تو پھر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں 13 حکمران پارٹیاں ہیں 62 وزیر ہیں، یہ خرچے کم کرنے آئے تھے 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں میں کم ہوئے، آج پھر یہ لندن میں میٹنگیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سو روپے کلو آٹا ہے لوگ بجلی کا بل ادا نہیں کر پا رہے، اولاد والدین اور والدین بچوں کو مار رہے ہیں، گزشتہ روز میرے علاقے میں 77 وارداتیں ہوئی، تمام طاقتوں کو کہنا چاہتا ہوں ملک کو تباہی سے بچائیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو کچھ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ ہوا یہ ظلم ہے، میری تین بہنوں کے گھر ریڈ ہوئے جن کا سیاست سے تعلق نہیں، اپنے کیسز بچانے کے لیے یہ لوگ سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، ایک سو چالیس ملین نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون کی صورت میں کلاشنکوف ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری ایک سیٹ کی سیاست ہے یہ وہ بھی برداشت نہیں کرسکتے، جب تک میں وزیرداخلہ تھا کوئی ایک سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی، رانا ثناء اللّٰہ کو کوئی سیلوٹ نہیں کرنا چاہتا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں جو لوگ آپ کے پاس آرہے ہیں یہ جھوٹے ہیں، نواز شریف صاحب آپ کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول ایک مرتبہ بھی دفتر نہیں گیا، دوروں سے فرصت ہی نہیں، سارے ممالک کے پاس یہ گئے کسی نے مدد نہیں کی، آرمی چیف کو مداخلت کرکے آئی ایم ایف سے پیسے لینے کے لیے فون کرنا پڑا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہفتہ کو یوم آزادی کے سلسلے میں لال حویلی میں تاریخ ساز جلسہ کریں گے، لال حویلی کے ارد گرد تمام چھتوں کو خالی کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے

میں لوگ کس طرح آئے؟ باڑھ لگی ہوئی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے شیخ رشید سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے پنڈی کو ناراض کیا عمران خان کو راضی کیا۔جس پر شیخ رشید احمد نے شاعرانہ جواب میں کہا کہ غرور حسن انہیں غرور عشق ہمیں، وہ آ نہیں سکتے ہم جا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو بات کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے، میری کورونا کے وقت کی تصویر وائرل کی گئی یہ چاہتے ہیں شیخ رشید کب مرے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…