بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہبازگل کی دودن جیل یاترا سے پوری پی ٹی آئی سیدھی ہوگئی ، طلال چودھری

datetime 12  اگست‬‮  2022 |

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو ویڈیو کالز کر رہے ہیں، امریکہ سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی کے بیٹے

ارسلا ن نے افواج کے خلاف مہم چلائی، چیف آف اسٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا ،اب چیف آف اسٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو اداروں سے نہیں اقتدار سے پیار ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب! تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے، کارگل کے شہیدوں کو ہم نے اپنے سروں پر بٹھایا، انہوں نے ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم چلائی۔(ن )لیگ کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ بار بار نواز شریف کا نام لے کر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، خیرات کے پیسے سے اپنا کچن چلاتے تھے، اپنے آپ کو نواز شریف سے ملا کر بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔طلال چودھری نے کہا کہ شہباز گل نے صرف دو تین دن کے لیے جیل کی یاترا کی ہے، آپ کے جرائم سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…