بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مزید پیش رفت،پی ٹی آئی کے کراچی میں کھلوائے گئے تین اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 12  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کے کراچی میں کھلوائے گئے تین بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹس نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں

سال 2005 میں کھلوائے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس 113 پی ٹی آئی کے نام سیکھولے گئے اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 94 لاکھ 71ہزار 630 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں، مذکورہ بینک اکاؤنٹ کو سال2011 سے جولائی 2012 تک استعمال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ویمن ونگ کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ 77 ہزار 850 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں، اکاؤنٹ دسمبر 2011 کے بعد فروری 2016 میں دوبارہ فعال کیا گیا، دسمبر 2011 تک جمع کروائی گئی رقم فروری 2016 میں نکالی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے نام سے کھلوائے گئے تیسرے اکاؤنٹ میں 87 لاکھ 273 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں، سال 2011 میں کھلوایا گیا یہ اکاؤنٹ بھی 2016 میں غیرفعال کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے رقم جمع کروانے والے افراد کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کے کراچی میں کھلوائے گئے تین بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…