بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پولیس کو شہباز گل کے ٹوئٹر ہینڈل والے فون کی تلاش، پی ٹی آئی رہنما سے برآمد ہونے والا فون ڈمی نکلا

datetime 11  اگست‬‮  2022 |

پولیس کو شہباز گل کے ٹوئٹر ہینڈل والے فون کی تلاش، پی ٹی آئی رہنما سے برآمد ہونے والا فون ڈمی نکلا

اسلام آباد(این این آئی)پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے

چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ٹوئٹرہینڈل والے فون کی تلاش ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت

شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون ڈمی تھا، شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لے گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ

شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹوئٹس ہو رہی ہیں، پتہ لگا رہے ہیں کہ ان کے ٹوئٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ

شہبازگل کی نشاندہی پر موبائل فون برآمدگی کے لیے ڈرائیور کے گھرپولیس گئی تھی، ڈرائیور کے اہلخانہ نے مزاحمت کی

جس پر اہلخانہ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا ہے،

جن کی ضمانت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو پولیس نے شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…