زیورخ (نیوز ڈیسک)سوئزرلینڈ میں ماہر ڈائیور نے 193فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگاتے ہوئے، دنیا کی سب سے اونچی کلف جمپ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ سوئزرلینڈ کے 1ماہر ڈائیور نے 193فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگائی اور دنیا کی سب سے اونچی کلف جمپ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام ہی کر لیا۔ اس کھلاڑی نے بلند چٹان کے کنارے پر کھڑے ہو کر نیچے پانی میں چھلانگ لگائی اور 123کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 3.58سیکنڈز میں نیچے پہنچ گیا۔ اس دوران اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں میں پکڑے کیمروں نے چٹان سے لے کر سمندر کی گہرائی تک اس کی کلف ڈائیونگ کی تصویر کشی کی جو کہ لاجواب ہے۔