بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

مونس الٰہی کے لئے بھی ایف آئی اے سے بری خبر آ گئی

datetime 10  اگست‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی ا) نے 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ضمانت منظوری کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میںرجوع

کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔لاہور کی بینکنگ عدالت نے مونس الٰہی کی 24ارب روپے منی لانڈرنگ کے الزام میں عبوری ضمانت کنفرم کردی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے مونس الٰہی کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست کا متن تیار کر کے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کے آفس میں جمع کروا دیا۔درخواست میں ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے بینکنگ عدالت نے حقائق کے برعکس مونس الٰہی کی عبوری ضمانت کنفرم کی، 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مونس الٰہی کی گرفتار درکار ہے اور پھر کیس کی مکمل تفتیش کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جاسکے گی۔ درخواست میں لاہورہائیکورٹ سے مونس الٰہی کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ایف آئی اے کی درخواست کے متن کا قانونی طریقہ سے مکمل جائزہ لینے کے بعد لاہورہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…