بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

مولانا مسلمانوں کے دل میں ہیں، دل سے کیسے نکالیں گے، مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالے جانے پر منیب بٹ کا ردعمل

datetime 10  اگست‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ پاکستانی معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے۔منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالے جانے پر

ردِ عمل دیا ہے۔منیب بٹ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ مولانا مسلمانوں کے دل میں ہیں، تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا، دل سے کیسے نکالیں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک نجی میڈیا چینل پر انٹرویو کے دوران سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ’امریکی سازش‘ کے بیانیے کو سچ قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر اکرام اللّٰہ نامی ایک صارف کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے حالیہ سیاسی بیان کے حوالے سے ایک دعویٰ کیا گیا تھا۔صارف نے لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے اور موصوف پر تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں ہر قسم کے درس و بیان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔صارف کے مطابق تبلیغی جماعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، کیوں کہ انہیں تبلیغی جماعت سے خارج کر دیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کا بیان سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ چِھڑ گئی ہے۔متعدد سیاست دان و معروف شخصیات مولانا طارق جمیل کے خلاف تو کوئی حق میں ٹوئٹس کر رہا ہے۔واضح رہے کہ تاحال مولانا طارق جمیل کی جانب سے تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالے جانے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…