بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ہیلی کاپٹر حادثے پر ٹرینڈز بھارت سے چلائے گئے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن) بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہدا کے خلاف مہم بھارت اور دیگر ممالک سے چلائی گئی۔اس سلسلے میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیرصدرات اجلاس ہوا جس میں

سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ،ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد جعفر انٹیلجنس اداروں کے نمائندوں سمیت چھ رکنی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ محمد جعفر نے وزیر داخلہ کو سانحہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہداء کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری منفی مہم چلانے والوں کے متعلق ابتک کی تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دی۔جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے ا?ئی ہے۔جے ا?ئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر سانحہ کے بعد منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کے تانے بانے پاکستان کے ساتھ ساتھ بارت اور دیگر ممالک سے بھی ملتے ہیں۔ مجموعی طور پر 774 اکاونٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں سے 204 پاکستان 17 ہندوستان اور 16 دیگر ممالک سے نکلے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابتک کی تحقیقات میں 90 افراد کو شارٹ لسٹ کرکے ان کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ابتک کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کو زیرو ٹالرینس پالیسی کے ساتھ تحقیقات آگے بڑھانے کی ہدایات کرتے ہوئے واضع کیا کہ کچھ بھی ہو کوئی بھی ملوث نکلے

قانون اپنا راستہ بنائے اور ملکی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور شہداء و لواحقین کی دل آزاری کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ تمام ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایات کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…