بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف سے الگ ہونے والے بڑے سیاستدان نے پاکستان کی سیاست میں الگ حیثیت سے دوبارہ ابھرنے کا فیصلہ

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف سے الگ ہونے والے بڑے ایک سیاستدان نے پاکستان کی سیاست میں الگ حیثیت سے دوبارہ ابھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، 2023ء کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سرکردہ سیاسی شخصیات کے ساتھ سیاسی جماعت کا اعلان متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوںمیں پی ٹی آئی کو ماضی پر بلندیوں پر لے جانے والے سینئر سیاستدان کے مستقبل کی سیاست موضوع بحث ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ اس سیاسی شخصیت نے مستقبل کی سیاست کا خاکہ بنا لیا ہے جس میں رنگ سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان سے بھر ا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق جماعت منشور کی تیاری کیلئے انتہائی عرق ریزی سے کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام ’’عوامی تحریک انصاف ‘ ‘ رکھنے کی تجویز ہے ۔ پارٹی پرچم تین رنگ کا ہو گا جس میں سرخ ، سفید اور سبز رنگ شامل ہوں گے جبکہ انتخابی نشان کے لئے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق ماضی میں اس سیاستدان کے نام سے سامنے آنے والے گروپ کے تمام ممبران مجوزہ عوامی تحریک انصاف کا حصہ ہوں گے اوراس کے علاوہ ملک بھر سے بڑے بڑے قدر آور سیاستدانوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2023 کے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی باضابطہ طور پر اس جماعت کا اعلان متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…