بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل گرفتاری کے بعد رو پڑے ہیں، معافی مانگ رہے ہیں، غریدہ فاروقی کا انکشاف

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبر یہ ملی ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل گرفتاری کے دوران روپڑے اور معافیاں مانگنا شروع کر دیں ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ’’خبر ملی ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل گرفتاری کے دوران رو پڑے ہیں، معافی مانگ رہے ہیں،بیان سے لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں۔ غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ چند ہی گھنٹوں میں حالت پتلی ہو گئی ہے عقل ٹھکانے آ گئی ہے لیکن سوفٹ وئیر اَپ ڈیٹ کا مرحلہ بڑا طویل ہے۔ اب ذرا ڈٹ کے کھڑے ہوں؛ یہ جہاد ہے مخول نہیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائے کے اینکر کاشف عباسی نے اپنے شو کے آغاز میں چینل کی انتظامیہ اور سی ای او سلمان اقبال کا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اے آر وائے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ اے آر وائے ادارے کے طور پر کبھی بھی عدلیہ یا فوج کسی ادارے کے خلاف مہم کا حصہ نہ بنا ہے اور نہ آئندہ بنے گا۔انھوں نے بتایا کہ چینل پر ماضی میں یہ بھی الزام لگتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور ان کا کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ اے آر وائے ہمیشہ سے فوج کی عزت کرتا ہے، پاکستان کے لیے ایک مضبوط فوج کا حامی ہے۔

ہم ایک پلیٹ فارم ہیں۔ہم جب کسی کو لائن پر لیتے ہیں تو ہم کسی کا دماغ نہیں پڑھ سکتے کہ وہ ٹی وی پروگرام پر آ کر کیا کہے گا۔ شہباز گل نے (ٹرانسمیشن میں) آ کر اپنی رائے دی۔ ادارے کو یہ پتا نہیں تھا کہ وہ اس طرح کی گفتگو کریں گے کہ لوگ حکم نہ مانیں۔

یہ ہمارے لیے بھی سرپرائز تھا۔اے آر وائے کی انتظامیہ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وفاقی حکومت انھیں انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ پلیٹ فارم کے طور پر ہمارا اس سازش سے کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…