اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شہباز گل کے گرفتار ی کے بعد اے آروائی نے رنگ بدل کر چینل پر جنگی ترانے نشرکرنا شروع کر دیے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعابد شیئر علی نے کہا ہے کہ ’’شہباز گل کے گرفتار ہوتے ہی پالتو چینل ARY نے رنگ بدل کر اعلان لاتعلقی کر دیا، اب اس پر جنگی ترانے نشر ہو رہے ہیں۔
شہباز گل کے گرفتار ہوتے ہی پالتو چینل ARY نے رنگ بدل کر اعلان لاتعلقی کر دیا۔ اب اس پر جنگی ترانے نشر ہو رہے ہیں۔
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) August 10, 2022
دوسری جانب نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائے کے اینکر کاشف عباسی نے اپنے شو کے آغاز میں چینل کی انتظامیہ اور سی ای او سلمان اقبال کا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اے آر وائے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ اے آر وائے ادارے کے طور پر کبھی بھی عدلیہ یا فوج کسی ادارے کے خلاف مہم کا حصہ نہ بنا ہے اور نہ آئندہ بنے گا۔انھوں نے بتایا کہ چینل پر ماضی میں یہ بھی الزام لگتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور ان کا کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ اے آر وائے ہمیشہ سے فوج کی عزت کرتا ہے، پاکستان کے لیے ایک مضبوط فوج کا حامی ہے۔ہم ایک پلیٹ فارم ہیں۔ہم جب کسی کو لائن پر لیتے ہیں تو ہم کسی کا دماغ نہیں پڑھ سکتے کہ وہ ٹی وی پروگرام پر آ کر کیا کہے گا۔ شہباز گل نے (ٹرانسمیشن میں) آ کر اپنی رائے دی۔ ادارے کو یہ پتا نہیں تھا کہ وہ اس طرح کی گفتگو کریں گے کہ لوگ حکم نہ مانیں۔ یہ ہمارے لیے بھی سرپرائز تھا۔اے آر وائے کی انتظامیہ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وفاقی حکومت انھیں انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ پلیٹ فارم کے طور پر ہمارا اس سازش سے کوئی تعلق نہیں۔