جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک امریکی بلاگرنے وہ کام کردکھایاجوپاکستان فارن آفس کے ہزاروں افسران اربوں روپے لگاکرنہ کرسکے

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) پاکستان کے دفترخارجہ کے ہزاروں افسران کوشرم آنی چاہیے کہ جوکام گزشتہ 15سال سے نہ کرسکے وہ ہومینزآف نیویارک کے برینڈآن نے کردکھایا۔تفصیلات کے مطابق برینڈآن نے کچھ روزپہلے پاکستان کا20روزہ دورہ کیااس نے پاکستان کادورہ 30جولائی کوشروع کیااور19اگست تک پاکستان میں ہی رہابرینڈآن پاکستان کے مختلف مقامات پرگیااور پاکستان میں اور وطن واپسی پراس نے پاکستان کے مختلف مقامات اورعوام کے بارے میں اپنی فیس بک پرمختلف72 پوسٹ کیں جوکہ لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔برینڈآن نے اپنی فیس بک پرجوتصاویرپوسٹ کیں ان سے پاکستان کے بارے میں بیرون ملک جوتاثر خراب تاثرتھااس کومبثت دکھایا۔اس نے اپنی مختلف پوسٹ میں دکھایاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ،اس کے عوام مہمان نوازہیں ۔ پاکستان جوکہ گزشتہ 15سالوں سے دہشتگردی کے خلاف نبردآزماہے اس کے بارے میں مغربی اوردیگرممالک کے میڈیانے یہ تاثردیاتھاکہ پاکستان میں جنگجووں کے گڑھ ہیں لیکن اس کے برینڈآن نے اس تاثرکواکیلے ہی غلط کردکھایا۔ہیومنزآف نیویارک امریکہ میں ایک سوشل میڈیاکی ویب سائیٹ ہے جوکہ مختلف ممالک کے بارے میں اپنے نمائندوں کے ذریعے مختلف ممالک کے بارے میں معلومات امریکی عوام کوباہم پہنچاتی ہے ۔جبکہ برینڈآن ایک سوشل میڈیاپرکام کرنے والے شخص ہیں اوراس نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک ٹریڈنگ کمپنی میں ملازمت کی لیکن اس سے استعفی دے دیااوردنیامیں مختلف ممالک کودیکھنے کاجنون ان پرہاوی ہوگیا۔برینڈآن نے مختلف ممالک کے دوروں کے دوران 5000پورٹریٹ اور50کے قریب سٹوریاں لکھی ہیں اسی مشن کے تحت اس نے پاکستان کادورہ کیا ۔برینڈآن اسی مشن کے تحت پاکستان میں کام کیااور 20 روزمیں اکیلے وہ کام کرددکھایاکیا جو پاکستان کافارن آفس15 سال میں نہیں کرسکا۔دفترخارجہ میں اس وقت ہزاروں افرادکام کررہے ہیں اوراس کے درجنوں سیکشنز ہیں جن میں ویزہ سیکشن ،کمرشل سیکشن،پریس سیکشن ،پاکستان ٹورازم پروموشن سیکشن سمیت اورکئی ایسے شعبے کام کررہے ہیں جن کاکام پاکستان کابیرون ملک تشخص بحال رکھناہے جبکہ اس کے علاوہ دنیابھرمیں ماسوائے اسرائیل کے ہرملک میں سفارتخانے ،ہائی کمشن اورقونصل خانے بھی اس کام کے لئے موجود ہیں لیکن یہ شرم کامقام ہے کہ یہ ادارہ اوراس کے ذیلی ادارے وہ اربوں روپے خرچ کرکے کرسکے جوکہ برینڈآن نے اکیلے کردکھایا۔
µµ*پاکستان میں 20دن قیام کیا
*برینڈآن کی پوسٹ گئی تصاویرکو21854487(دوکروڑاٹھارہ لاکھ چون ہزاچارسوستاسی)لائیکس ملے
*برینڈآن کی پوسٹیں 1023443(دس لاکھ تئیس ہزارچارسو تین ) بارشیئرکی گئیں
*برینڈآن نے بھٹے پرکام کرنے والی فاطمہ کے لئے پوسٹوں سے دوملین ڈالر(بیس کروڑروپے ) کے فنڈزاکٹھے کئے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…