بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 4افراد جاں بحق

datetime 7  اگست‬‮  2022 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )پی ٹی آئی  کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کی زد میں آ کر بھائی، بھتیجا سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں ایم پی اے ملک لیاقت

آبائی علاقے جا رہے تھے راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار نصیر اور لیویز اہلکار بادشاہ شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی جہان عالم اور بھتیجا یاسر بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے زخمی ایم پی اے ملک لیاقت خان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت خان کے پیٹ میں اور کندھے پر گولیاں لگیں، رکن صوبائی اسمبلی کا آپریشن کرکے انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ملک لیاقت مکمل ہوش میں نہیں ہیں، ان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ہسپتال ترجمان نے بتایا کہ ایم پی اے کے ساتھ زخمی تین افراد بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں ملک لیاقت خان کا بھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…