بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

5 سال اور کھیلتا تو وہیل چیئر پر آجاتا آپریشن کے بعد شعیب اختر کا بیان

datetime 7  اگست‬‮  2022 |

سڈنی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے گْھٹنوں کی سرجری کے بعد اسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 سال اور کھیلتا تو وہیل چیئر پر آجاتا۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔شعیب اختر نے مداحوں کو طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی تکلیف میں ہوں، 4، 5 کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…