منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

روس اور ترکی کے صدور کی ایک ماہ میں دوسری اہم ملاقات

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس اور ترکی کے صدور کی ایک ماہ میں دوسری اہم ملاقات

ماسکو(آن لائن) ترک صدر طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری اہم ملاقات

بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع روس کے سیاحتی شہر سوچی میں ہوئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما ؤ ں نے موجودہ علاقائی اورعالمی چیلنجز کے باوجود باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اور توانائی کے شعبوں

میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور شام میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما ؤ ں نے روس سے اناج،

کھاد اور دیگر خام اشیاء کی بلاروک ٹوک برآمد سمیت یوکرینی اناج کی برآمدات سے متعلق استنبول معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ ترکی کی ثالثی میں گزشتہ ماہ استنبول میں یوکرین، روس اور اقوام متحدہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جس کے تحت بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے یوکرین سے اناج کی برآمدات بحال ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…