منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، عامر لیاقت ڈپریشن میں تھے، بشری اقبال نے دانیہ سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رکنِ قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، عامر لیاقت ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ہفتہ کوکراچی کی مقامی عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بشری اقبال نے عامر لیاقت کی

تیسری اہلیہ ٹک ٹاکر دانیہ ملک سے متعلق کہا کہ دانیہ نے یہ خود مانا کہ ویڈیوز انہوں نے بنائی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر دانیہ ملک کو خلع ہوچکی ہے، دانیہ ملک اب عامر لیاقت کی بیوہ نہیں ہیں۔ بشری اقبال نے کہا کہ ایف آئی اے میں اس گینگ کے خلاف درخواست دی ہے، دانیہ کے بیانات بدلتے رہتے ہیں اس کو سزا ملنی چاہیے۔قبل ازیں عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی جانب سے والد کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف سیشن جج شرقی کی عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے۔وکیل دعا عامر،ایڈووکیٹ ضیا اعوان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہم ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن عدالت آئے ہیں، ایک ہی عدالت دو فیصلے نہیں کر سکتی، فیصلہ اہلخانہ کو سنے بغیر جلد بازی میں ہوا ہے۔وکیل دعا عامر نے کہا کہ پہلے ایک مجسٹریٹ نے کہا بغیر پوسٹ مارٹم کے تدفین کر دیں جس پر پولیس نے بھی اعتراض نہیں کیا، پولیس کو شواہد نہیں ملے۔وکیل نے کہاکہ فیملی نہیں چاہتی تھی کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو، عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ کی والدہ نے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…