پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عالمی برادری کی بھارتی ظلم و بربریت پر خاموشی قابل مذمت ہے، عمران خان

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین ہونے کے باوجود بین الاقوامی برادری کی بھارتی ظلم و بربریت پر خاموشی اور اخلاقیات کا مخصوص درس قابل مذمت ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا، اس کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کیا، جو چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت ایک جنگی جرم ہے، ان کا خیال تھا کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت کے جذبے کو کچل دے گا۔ لیکن بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی مضبوط ہو چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے لیے آواز بلند کریں لیکن جب بات بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی آتی ہے تو ان ہی قوتوں کو چپ لگ جاتی ہے کیونکہ ایک بڑی مارکیٹ ہے یا پھر وہ ان کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…