بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

کے پی حکومت نے 1100 سوشل میڈیا انفلوئنسرز 25 ہزار ماہانہ روپے تنخواہ پر بھرتی کرلیے

datetime 5  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے 1100 سوشل میڈیا انفلوئنسرز 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کرلیے۔تفصیلات کے مطابق دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع سے ایک ہزار 96 میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے گئے جن میں 37 خواتین شامل ہیں۔

نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے تاہم نظرثانی شدہ پی سی ون میں رقم 73 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گئی۔سیاسی مؤقف کے دفاع اور جعلی خبروں کا مقابلہ کرنے کے نام پر انفلوئنسرز کی تربیت جاری ہے۔پروجیکٹ منیجر زرعلی کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسرزکو ایک سالہ کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے اور ان کو ماہانہ 25 ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انفلوئنسرز حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی کو سوشل میڈیا پر اجاگرکریں گے اور حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے اورجھوٹی خبروں کا مقابلہ کریں گے۔زرعلی نے بتایا کہ کورونا اور پولیو سے متعلق آگاہی بھی میڈیا انفلوئنسرز کی ذمہ داری ہوگی اور یہ تنخواہ دار ملازم حکومت کے مجوزہ اقدامات پر عوام کی رائے لیں گے۔ایک طرف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نئی بھرتیاں کی گئیں تو وہیں دوسری جانب پختونخوا کی سرکاری جامعات مالی بحران کا شکار ہیں۔ اسلامیہ کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی، گومل ،چترال یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہ نہیں مل سکی ہے۔اس پروجیکٹ کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عنایت اللہ خان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا سرکاری وسائل پارٹی تشہیر کیلئے استعمال کرنا زیادتی ہے، ٹیکس ادا کرنے والوں کا پیسہ پارٹی تشہیر کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…