ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے عمران خان پر بجلی گرا دی

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے، یہ نوٹس عمران خان کو جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس میں بھی سماعت مقرر کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز بھجوایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ریفرنس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے لئے تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے،نہ ہی انہوں نے تحائف بھیجنے کی رقوم کی تفصیلات گوشواروں میں جمع کرائیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے ریفرنس کی فوری سماعت کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…