لاہور (آن لائن) لاہور سمیت ملک بھر میں ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اتار چڑھائو جمعہ کے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں جمعہ کے صبح ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں 1روپیہ 15 پیسے کی مزید کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ڈالر 225 روپے کی سطح پر آ گیا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے میں ڈالر کی انٹربینک قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 35 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔