بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس ،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے گناہ قرار دےد یا

datetime 5  اگست‬‮  2022 |

لاہور( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے خلاف قائم مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔ درخواستیں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کی بنیاد پر واپس لی گئیں۔ عدالت کی جج عبہر گل نے درخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پر ملزمان کی طرف سے برہان معظم ملک اور میاں تبسم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکلا نے عدالت سے شفقت محمود، ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس، میاں محمود الرشید، عمیر خان نیازی، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، میاں اسلم اقبال، ندیم عباس بارا اور دیگر کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی۔دوران سماعت پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ کسی مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ان مقدمات میں کوئی کردار نہیں ہے۔ پولیس نے تھانہ گلبرگ ،بھاٹی گیٹ ،تھانہ شفیق آباد اور تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات ختم کیں اور بے گناہ قرار دے دیا۔برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو 4 مقدمات میں بے گناہ قرار دیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں پر دہشت گردی کی دفعات عائد کرنا آئین اور جمہوریت کی خلاف ورزی تھی۔ دہشت گردی کا قانون دہشت گردوں کے لیے بنایا گیا تھا، سیاسی رہنماؤں کے لیے نہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…