بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

جوڈیشل کمیشن اجلاس، سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

datetime 4  اگست‬‮  2022 |

ا سلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک جج کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے وقار پر سوالات سے مایوسی ہوئی۔سپریم کورٹ میں 5 ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے معاملے پر جسٹس سجاد علی شاہ

نے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا دیا ہے۔اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھے تھے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے بھی ایک خط لکھ کر ججز کی تعیناتی کے معاملے میں شفافیت لانے کی درخواست کی تھی،اب سپریم کورٹ کے ایک اور جج جسٹس سجاد علی شاہ نے بھی چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔جسٹس سجاد علی شاہ نے خط میں لکھا کہ ایک جج کے سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے وقار پر سوالات سے مایوسی ہوئی، جج نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ سے 2 وکلا کی رائے پر انحصار کر کے ججز کے کردار پر سوال اٹھایا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز شفیع صدیقی اور حسن اظہر رضوی کے کردار پر وکلا نمائندے اختر حسین نے سینیارٹی کے علاوہ کوئی اعتراض نہیں کیا، سندھ ہائیکورٹ کے دو سابق چیف جسٹس اس وقت جوڈیشل کمیشن کے رکن ہیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن ممبران کے علاوہ دو موجودہ ججز بھی سندھ ہائیکورٹ سے ہیں، ججز کے کردار سے متعلق سوالات ان ججز سے پوچھے جا سکتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…