بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مقابلوں میں پاکستانی باکسرز نے بھارتی باکسرز کو دھو ڈالا

datetime 3  اگست‬‮  2022 |

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے پروفیشنل مقابلوں میں پاکستانی باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹائٹل اپنے نام کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر تیمور خان نے ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا،

تیمور خان نے بھارتی باکسر ویدانت اگروال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لیے پاکستان کے تیمور خان اور بھارتی باکسر رنگ میں اترے تو تیمور خان نے بھارتی باکسر پر مکوں کی برسات کردی اور وہ چند راؤنڈز کے بعد ٹیکنیکل ناک آؤٹ ہوگئے ۔دوسری جانب برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے شاٹ پٹ مقابلے میں شریک پاکستان کے ایتھلیٹ جمشید علی بھی کوالیفائرز کے بجائے اب براہ راست فائنل کھیلیں گے،اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ باز ارشد ندیم کے بھی براہ راست فائنل کھیلنے کا اعلان کیا گیا تھا۔پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کی مینجر صدف صدیقی نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں پلیئرز کوالیفائرز کے بجائے اب براہ راست فائنل کھیلیں گے۔اس سے قبل جمشید علی کو شاٹ پٹ مقابلوں کے کوالیفائر کیلئے 3 اگست کو اور ارشد ندیم کو جویلین تھرو کے کوالیفائرز کیلئے 5 اگست کو میدان میں اترنا تھا لیکن اب جمشید اپنے ایونٹ کا فائنل 5 اگست کو اور ارشد ندیم 7 اگست کو کھیلیں گے۔تاہم امن ویلتھ گیمز 2022 کے جویلین تھرو کے ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم براہ راست فائنل کھیلیں گے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ برمنگھم منتظمین نے کم اینٹریز کی وجہ سے جویلین تھرو کے کوالیفائرز ختم کردئیے ہیں۔ خیال رہے کہ جویلین تھرو کے کوالیفائرز 5 اگست کو شیڈول تھے

تاہم اب ارشد ندیم براہ راست 7 اگست کو جویلین تھرو کا فائنل کھیلیں گے۔ایونٹ کے منتظمین نے ارشد ندیم کو براہ راست فائنل کھیلنے کی اطلاع بھی دے دی ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے

کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے پاکستان کے لیے میڈل لانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی،

تاہم وہ اس ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کی، یہ تھرو ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…