بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 2  اگست‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ داخل کرانے پر عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااہل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے رد عمل میں کیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق امین نہیں رہے اس لئے عمران خان پر آرٹیکل 62 ,63 لاگو کرکے انہیں تاحیات نااہل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان کے صادق امین نہ رہنے کے ثبوت آنے کے بعد عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین کے عہدے پر رہنے کا بھی جواز کھو کے ہیں اس لئے جو شخص صادق امین نہ ہو وہ اب پی ٹی آئی تو کیا کسی اور پارٹی کا بھی سربراہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کے جس ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق امین قرار دیا تھا، سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا لاڈلہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوچکا ہے جس نے اسرائیل،انڈیا، امریکا،کینیڈا کے ممالک سمیت دیگر 34 غیر ملکوں سے فنڈنگ حاصل کی اور غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنا غیر آئینی عمل اور جرم ہے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان نے 13 بینک اکاؤنٹس چھپائے اور اس غیر قانونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار پیدا کیا جبکے خیرات کے پیسوں کو بھی غیر قانونی طور پر اپنی جماعت کے لئے استعمال کرکے ملک کے خلاف سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان جھوٹا شخص ہے جس نے خیرات کی فنڈنگ لے کر اوورسیز پاکستانیوں سمیت پوری قوم سے دھوکا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کے ثابت ہوگیا ہے کے اسرائیل بھارت اور دیگر ممالک سے فنڈنگ کے کر عمران خان پاکستان پر غیر ملکی ایجنڈے پر مسلط کیا گیا تھا س لیے امپورٹڈ کوئی اور نہیں عمران خان اور پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کے عمران خان کا اصل چہرہ قوم سے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اور دھوکیباز شخص اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنے جھوٹ پر مزید پردہ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے کہا عمران خان جس چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کررہے ہیں اسی چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے ہی مقرر کیا تھا۔

جب عمران خان کو یہ اندازہ ہوگیا کے فارین فنڈنگ کیس میں فیصلہ ان کے خلاف آئے گا تو انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے پی ٹی آئی کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاکر عمران خان کی چوری کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کے عمران خان نے 2008 سے 2013ع تک غلط بیان حلفی جمع کرایا جس کی سزا نااھلی ہی ہے۔انہوں نے کہا کے دوسروں کو منی لانڈرر کہنے والہ عمران خان آج بین الاقوامی منی لانڈرر کے طور پر پکڑا گیا ہے اور قوم عمران خان کے منطقی انجام تک تک پہنچنے کا انتظار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کے اگر تحرک انصاف کے پاس دیگر سیاسی جماعتوں کے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔دریں اثناء نثار کھوڑو نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں قیمتی جانیں ضایع ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…