منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کا پاک بھارت امور میں ٹانگ نہ اڑانے کا فیصلہ

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی کے باوجود امریکہ نے دونوں ملکوں کے معاملات میں ”ٹانگ نہ اڑانے“ کا فیصلہ کیا تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملکوں پر لازم ہے کہ ’تناو¿ کے ماحول میں کمی لائیں‘ اور ’مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کا حل تلاش کریں۔ترجمان جان کِربی نے یہ بات اخباری بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔جان کِربی نے کہا کہ اوفا میں اعلیٰ سطحی اعلان کہ قومی سلامتی کے مشیران مذاکرات کریں گے ایک حوصلہ افزا اقدام تھا، لیکن بات چیت کی منسوخی ’ایک مایوس کن بات ہے‘۔تناو¿ میں کمی لانے کے لیے، ہم دونوں فریق پر زور دیتے ہیں کہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں سوال پر ترجمان نے کہا کہ باہمی معاملات کو حل کرنا دونوں ملکوں کا کام ہے؛ اور یہی وجہ ہے کہ ہم مذاکرات پر زور دیتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جہاں تک انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا معاملہ ہے، ان کا خطرہ سبھی ملکوں کو لاحق ہے، جس سلسلے میں، اِن ملکوں کے علاوہ، ہم سب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔یہ معلوم کرنے پر آیا تناو¿ کے ماحول میں کمی لانے کے سلسلے میں امریکہ کوئی کردار ادا کر سکتا ہے، ترجمان نے کہا کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ مذاکرات کی منسوخی پر ہمیں مایوسی ہوئی ہے، جب کہ یہ کام دونوں ملکوں کا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں۔جب ان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے وفود سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا، تو ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بے انتہا مصروف ہوں گے‘، جب کہ ’ابھی ان کی ملاقاتوں کا کوئی شیڈول تیار نہیں ہوا۔افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں ایک سوال پر جان کربی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں تیزی پر امریکہ کو شدید تشویش ہے، ساتھ ہی ترجمان نے کہا کہ امریکہ افغان قیادت میں امن اور مفاہمت کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کابل میں ہونے والے ایک حالیہ بم حملے میں نیٹو کے تین کانٹریکٹر ہلاک ہوئے، جس کی طالبان نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ترجمان کے بقول یہ ایک سنجیدہ مشن ہے جس میں ساتھ دینے کے عزم پر ہم قائم ہیں۔تاہم، ترجمان نے واضح کیا کہ افغانستان کے بارے میں کوئی ’نئی حکمت عملی تشکیل نہیں دی گئی‘، جب کہ صرف ان طالبان سے بات چیت ہوسکتی ہے جو اپنے کیے پر نادم ہوں اور دہشت گردی کی کھل کر مذمت کریں۔طالبان سے بات چیت کے سلسلے میں چین کی شرکت کے بارے میں ایک اور سوال پر، ترجمان نے کہا کہ امن و مفاہمت کے لیے، ہم افغان قیادت میں کی جانے والی بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…