ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

غیر قانونی تارکین وطن کے متعلق امریکی کیاچاہتے ہیں ؟

datetime 25  اگست‬‮  2015 |

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکہ میں غیر قانونی طورپر مقیم تارکین وطن جن کی تعداد 11.3 ملین ہے ان کے مستقبل کی بحث ایک بارپھر سیاسی مسئلہ بن گیا ہے ۔ صدر بارک اوبامہ نے نومبر میں تارکین وطن کی ملک سے بے دخلی کے متعلق ایگزیکٹو ایکشن کا اعلان کیا جو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک سے بے داخلی کوروک تھام کرتاہے (اس کو کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے اور اب یہ کیس کورٹ میں ہے) اس سے قبل ترکین وطن کے متعلق 2012 کی پالیسی بہت سے ایسے تارکین وطن کو فائدہ پہنچا رہی ہے جو امریکہ میں بچپن میں لائے گئے رپبلکن کی صدارتی مہم میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کا مسئلہ اس وقت سب سے اوپر ہے خصوصاً جب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکال دینا چاہئے اور میکسیکو بارڈر کےیساتھ ایک لمبی دیوار تعمیر کرنی چاہیے جب کہ دیگر کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے قوانین میں تبدیلی لانی چاہئے جو پیدائشی حق شہریت کی گارنٹی دے ۔ امریکی عوام میں اس بات کی تھوڑی سی حمایت کی جاتی ہے کہ غیر قانونی طورپر مقیم میں اس بات کی تھوڑی سے حمایت کی جاتی ہے کہ غیر قانونی طورپر مقیم لوگوں کو امریکہ سے نکال دینا چاہئے ۔ لیکن ماضی میں کئے جانے والے سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے اس بات کی حمایت کی کہ میکسیکو بارڈر کیساتھ دیوار کی تعمیر ہونی چاہیئے اور اس کے ساتھ پیدائشی حق شہریت کے قانون میں تبدیلی لانی چاہئے ۔ رپبلکن کی ایک بڑی تعداد اس حق میں ہے کہ غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو قانونی راستہ دینا چاہیئے اور دوسری جانب رپبلکن کی ایک بڑی تعداد اس بات پر پریشان ہے ان کو قانونی راستہ دینا غیر قانونی برتاو کا کاموش صلہ ہے ماضی میں رپبلکن کی آدھے سے زیادہ تعداد نے پیدائشی حق شہریت کے قانون میں تبدیلیکی حمایت کی تھی اور اس بات کی بھی حمایت کی تھی کہ میکسیوبارڈر کے ساتھ دیوار کی تعمیر ہونی چاہئے ۔ حال ہی میں کئے جانیوالے ایک سروے میں جس میں 72 فیصد امریکیوں نے اس بات کی حمایت کی کہ غیر قانونی تارکین وطن کو رہنے دینا چاہئے اگر وہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں ۔ صرف 17 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ان کو ملک سے بے دخل کردینا چاہئے ۔ سروے میں سوال کیاگیا کہ اوبامہ کے دور میں غیر قانونی تارکین وطن کو نکالا جارہاہے کیا یہ اچھا اقدام ہے تو 45 فیصد نے اس کو اچھا کہا اور اسی تناسب سے عوام نے اس کو برا جانا ۔ حال ہی میں رپبلکن کی صدارت مہم میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ امریکی قانون 14 ویں شق میں تبدیلی کردینی چاہئے جو پیدائشی حق شہریت کے متعلق ہے ، اس قانون کے مطابق وہ تمام لوگ جو امریکہ میں پیدا ہوئے ہوں اگر چہ وہ امریکہ کے شہری نہ بھی ہوں وہ امریکہ کی شہریت کا حق رکھتے ہیں ۔ سروے کے مطابق 57 فیصد عوام نے اس قانون کو تبدیل نہ کرنے کا کہاجب کہ 39 فیصد نے اس کو تبدیل کرنے کا کہا ۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی 87 فیصد عوام اس قانون کے متعلق آگاہی رکھتی ہے ۔2011 میں کئے گئے سروے کے مطابق 46 فیصد امریکی عوام اس حق میں ہے کہ میکسیکو بارڈر کے ساتھ دیوار کی تعمیر ہونی چاہئے جب کہ 47 فیصد اس کے مخالف ہیں ۔ سروے میں 51 فیصد امریکیوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو وطن کا سرمایہ جب کہ 41 فیصد نے انہیں بوجھ قرار دیدیا ۔ امریکہ میں کچھ لوگ شادی کرکے دوسال کیلئے گرین کارڈ حاصل کرلیتے ہیں جب کہ دوسروں کو دس سال کیلئے گرین کارڈ جاری کیاجاتاہے ایسا کیوں ہے یہ سوال ای میل کے ذریعے ایلن رنک سے پوچھا گیا جو کہ یونیورسٹی آف نیویارک میں سٹیزن شپ کے ڈائر یکٹر ہیں ۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ جب کوئی مرد اور خاتون آپس میں شادی کرتے ہین اور وہ پھر مستقل رہائش کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو انہیں دوسال کا کارڈ جاری کیاجاتاہے اور دوسال کی مدت ختم ہونے سے قبل وہ تین ماہ قبل ایک مشترکہ پٹیشن فائل کرتے ہیں کہ دوسال کی شرط ختم کی جائے ۔ اور اس کے بعد بیوی کے دستخط کے بغیر ہی امریکی امیگریشن والے اس کو دس کیلئے کارڈ جاری کردیتے ہین اور دوسال کی شرط ختم کردیتے ہیں ۔ ایک خاتون نے پوچھا کیاان کے سوتیلے بیٹے کو امریکہ کی شہریت خود بخود مل جائے گی تو ایلن رنک نے جواب دیا اس کوخود بخود مریکہ شہری نہیں ملے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…