جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی پاکستان کی مدد نہ کی 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی موقف ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی اسے چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ معاشی طور پر ملک جام ہو گیا ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل پر فکسڈ ٹیکس نہیں دے سکتے۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گئے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…