بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)پیٹ میں گیس بھر جانا ایک انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔ جب پیٹ میں گیس بھر جائے تو کھڑا ہو نا محال ہو جاتا ہے اور اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک گیس خارج نہ ہو جائے۔ پیٹ میں گیس بھر نا دراصل جسم میں اضا فی ہو ا بھر جانے کی وجہ سے ہو تا ہے۔عمو ماً جلدی جلدی کھانا، کھانا کھانے کے دوران باتیں کر نا یا کاربو نیٹڈ ڈرنکس پینے

کی وجہ سے گیس کی تکلیف ہوسکتی ہے۔وجوہا ت۔۔طر ز زندگی اور کھانے پینے کی چیزوں کا غلط انتخا ب،مر چ مصا لحے اور چٹ پٹی چیزوں کا بکثر ت استعمال،جسم میں مو جو د بیکیٹر یا کاگیس زیادہ بنانا،معدے کا ڈیر ی پرا ڈکٹس یا شکر جذب نہ کر پا نا،آنتو ں میں ضرور ت سے زیادہ بیکٹیر یا بننا،با دی چیزوں کا استعمال،علامات،چکر آنا ، بلڈ پر یشر ،مز اج میں بد مز گی، دھڑکن کا تیز ہو نا ،گھبر اہٹ، منہ سے بد بو، کھٹی ڈکاریں ، قبض یا پھر اجا بت کا غیر تسلی بخش آنا، مسو ڑوں کا پھو ل جانا، منہ میں چھالے اور زبان پر کٹ لگ جا نا یہ تما م علا ما ت معد ے میں خر ابی یا گیس کا مر ض ہو نے کی صورت میں رونما ہو تی ہیں۔علا ج۔۔پانچ تو لے ابلتے پانی میں ڈیڑھ ما شہ سفو ف اور دس رتی کھانے کا سو ڈا شامل کر یں اور ایک دو دفعہ جو ش دیں۔پھر ٹھنڈ ا ہونے کیلییرکھ دیں۔ صبح شام کھانے سے پہلے پئیں۔صر ف چا ر پا نچ دن کے استعمال سے بد ہضمی اور پیٹ کے امر اض سے چھٹکار ا مل جائے گا۔اجو ائن ٠١ گر ام سو نٹھ ٠١ گر ام ادرک کا پا نی ٥ چائے کے چمچ نمک حسب ضرور ت،اجو ائن اور سو نٹھ ہم وزن لے کر ان کو پیس لیں اور مکس کر لیں پھر ان میں ادرک کا پا نی شا مل کر لیں اور دھو پ میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔

جب خشک ہو جائے تو معمو لی سا نمک ملا کر ڈبیا میں رکھ لیں صبح شام کھانے کے بعد پانی کے ساتھ ایک چمچہ استعمال کریں۔پو دینہ ، سبز الا ئچی کا قہو ہ پینے سے بد ہضمی کی شکا یت دور ہو جاتی ہے۔فالسہ کا شر بت گیس کے لیے بہتر ین ہے۔شہد میں زیر ہ پیس کر چا ٹنے سے پیٹ درد دور ہو جاتا ہے۔انا ر قو ت ہا ضمہ ہے پیشا ب آور ہے۔اور پیٹ کی گیس کو دور کر تا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…