جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا ء زہرا کیس،سندھ ہائی کورٹ اہم حکم جاری کر دیا

datetime 29  جولائی  2022 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس میں ظہیر کے بھائی شبیر و دیگر اہلخانہ کے بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیاہے۔جمعہ کوجسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو دعا زہرا کیس میں ظہیر کے بھائی

شبیر و دیگر اہلخانہ کے بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ بحال کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جس درخواست پر فیصلہ ہوا وہ درخواست نمٹائی جا چکی، 8 جون کو درخواست نمٹائی گئی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لا افسران نے اکائونٹس بحال کرنے کی حمایت کر دی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ مقصد پورا ہوچکا، اکائونٹس بحال کرنے میں ہرج نہیں۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ کیس بڑا سادہ تھا، دعا زہرا بازیاب ہوچکی، بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے ظہیر فیملی کے تمام بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شبیر اور ظہیر کی والدہ کے بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ بحال کیے جائیں اور عدالت نے اپنا سابقہ حکم نامہ بھی واپس لے لیا۔عدالت نے اسٹیٹ بینک، نادرا اور سی آئی اے کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ نے اس سے قبل اکائونٹس منجمد کرنے کی ہدایت دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…