اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں، اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔انہوں نے بظاہر حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے آصف علی زرداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن پر مان گئے ہیں، صرف مولانا فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔شیخ رشید نے ملک کی حالیہ معاشی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 250 کا جبکہ بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ میں بدل گئی ہے، جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشہ بن چکی ہے۔
نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ، تہلکہ خیز دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما انتقال کر گئے
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر
-
ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ
-
بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
شاطر ڈرگ ڈیلر پنکی، جس نے شناخت چھپانے کیلیے تیزاب میں انگلیاں جلائیں، زندگی سے متعلق اہم انکشافات
-
شادی میں لیگ پیس نہ ملنے پر تصادم، نوجوان ہلاک
-
کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
-
نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، وزیر اعطم نے ہدایت جاری کر دی



















































