ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی پی ٹی آئی رہنمائوں کے استعفے کیوں قبول کیے ؟ رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فتنہ اور سازشی قرار دیتے ہوئے قوم سے اس فتنے کی سرکوبی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے جن ممبران کے استعفے منظور کیے ہیں

وہ کسی نہ کسی حیثیت میں خود پیش ہوئے، اگر دیگر مستعفی ممبران بھی پیش ہوں گے تو ان کے استعفے بھی منظور ہو جائیں گے۔تحریک انصاف کے ممبران کی نشستوں پر ضمنی الیکشن سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ بنیادی طور پر یہ سیٹیں پی ٹی آئی کی ہیں لیکن اگر ضمنی الیکشن ہوئے تو ہم پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ملک میں عام انتخابات سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول الیکشن کمیشن آف پاکستان ساتھ بیٹھ کر بات چیت نہ کریں اور تمام صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی میں ایک ہی وقت میں الیکشن نہ ہوں، الیکشن رولز اور حلقہ بندیوں کے مسائل حل نہ ہوں تو پھر ایسی صورت میں الیکشن کے متنازع ہونے کا خطرہ زیادہ ہے جو ملک و قوم کے لیے بہتر نہیں ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان نے جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے پیش کیا، عمران خان کی کوشش ہے قوم کو تقسیم کرے اور نوجوانوں کو گمراہ کرے، اگر قوم نے اس کی شناخت نہیں کی تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا، اس فتنے کی سرکوبی کی جانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…